22 جون 2026 - 15:47
برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر عہدے سے مستعفی، جانشین کے انتخاب تک نگراں وزیر اعظم بنے رہیں گے

  برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے پیر کو استعفیٰ دے دیا۔ اسٹارمر کے استعفے کے ساتھ ہی برطانیہ میں صرف ایک دہائی میں ساتویں وزیر اعظم کی راہ ہموار ہو گئی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،  برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے پیر کو استعفیٰ دے دیا۔ اسٹارمر کے استعفے کے ساتھ ہی برطانیہ میں صرف ایک دہائی میں ساتویں وزیر اعظم کی راہ ہموار ہو گئی۔

اسٹارمر نے کہا کہ وہ گورننگ لیبر پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں لیکن پارٹی کی جانب سے نئے لیبر لیڈر کا انتخاب ہونے تک وہ نگراں وزیر اعظم رہیں گے۔

اسٹارمر نے یہ اعلان ایک نئے لیڈر کو ذمہ داری سونپنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کرنے کے بعد کیا۔جولائی 2024 میں لیبر پارٹی کو بھاری اکثریت سے انتخابی فتح دلانے کے بعد سے وہ عہدے پر قائم ہیں۔ ان دو سالوں میں ان کی اور پارٹی کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔

گزشتہ ہفتے ایک خصوصی پارلیمانی الیکشن میں جیت درج کرنے والے اینڈی برنہم میں اسٹارمر کی جگہ لینے کے لیے سب سے مضبوط دعویدار ہیں۔

اسٹارمر نے 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن ان کی لگاتار غلطیوں نے ان کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

اسٹارمر نے اپنے استعفے کا اعلان وزیر اعظم کی 10 ڈاؤننگ سینٹ رہائش گاہ کے باہر کیا۔ مختصر بیان کے اختتام کے قریب جذبات سے ان کی آواز میں کپکپاہٹ آگئی تھی۔

اسٹارمر نے کہا، "اب میری پارٹی جو سوال پوچھ رہی ہے وہ یہ ہے کہ کیا میں اگلے عام انتخابات میں ہماری قیادت کرنے کے لیے بہترین جگہ پر ہوں۔" انھوں نے کہا، "میں نے اس سوال کا اپنی پارلیمانی پارٹی کا جواب سنا ہے، اور میں اس جواب کو خوش اسلوبی سے قبول کرتا ہوں۔

اسٹارمر ایک دہائی میں چھٹے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر کھڑے ہو کر قبل از وقت رخصتی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اس دن سامنے آیا ہے جب برطانیہ یورپی یونین سے نکلنے کی اپنی 10 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha